Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / دہلی پر کہر اور دھند کی چادر

دہلی پر کہر اور دھند کی چادر

۔ 71 ٹرینس منسوخ ، وادی کشمیر سردی کے لپیٹ میں
نئی دہلی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہریان دہلی آج کہر آلود صبح میں نیند سے بیدار ہوئے جب کہ اقل ترین درجہ حرارت 8.5 ڈگری رہا ۔ ناردن ریلویز نے حد نظر میں کمی کے باعث 71 ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور 10 ٹرینوں کو بمشکل دہلی ریلوے اسٹیشن تک لایا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کے بعض علاقوں میں دھند اور کہر معتدل رہا اور صبح 5-30 بجے 1000 میٹر کی حد تک نظر آرہا تھا ۔ بعد ازاں 8-30 بجے حد نظر کا فاصلہ 600 میٹر تک گھٹ گیا ۔ اگرچیکہ طیاروں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی لیکن دہلی جانے والی 10 ٹرینوں کو تاخیر سے چلایا جارہا ہے جب کہ 71 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ ناردن ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ کہر اور دھند کی وجہ سے 71 ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا جب کہ دہلی جانے والی 10 ٹرینوں بشمول ہوڑہ ، سیالدہ ، بھنیشور سے آنے والی راجدھانی گاڑیاں تاخیر سے چلائی جارہی ہے ۔ دہلی میں آج صبح 8-30 بجے رطوبت 9.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر سے موصولہ اطلاعات کے بموجب کشمیر ڈیویژن میں رات کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ کے باعث موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ وادی کشمیر اور سرحدی علاقہ لداخ کے عوام کو تھوڑی بہت راحت ملی ہے ۔ تاہم کارگل میں اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا ہے ۔ جہاں پر منفی 14.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں درجہ حرارت کل شب منفی 8.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ جو کہ پیوستہ شب کے مقابل 3 ڈگری زائد ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT