Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / دہلی پولیس ، بی جے پی کی محاذی تنظیم : عام آدمی پارٹی

دہلی پولیس ، بی جے پی کی محاذی تنظیم : عام آدمی پارٹی

نئی دہلی ۔ 20 اکٹوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت میں متوازی پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے بارے میں دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسّی کے تبصروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ دہلی پولیس دراصل بی جے پی کی محاذی تنظیم اور اس ( پولیس ) کے سربراہ (بسّی ) بی جے پی کے ترجمان کے طورپر کام کررہے ہیں۔ دہلی کے لڑکے ، لڑکیوں اور نوجوانوں کو اخلاقی تعلیم دینے کیلئے حکومت کو بسی کے مشورہ کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ دہلی حکومت کو اس پولیس سے سبق لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جس ( پولیس ) کے اہلکاروں کا ریکارڈ عوام میں اچھا نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی ( عاپ ) دہلی یونٹ کے کنوینر دلیپ پانڈے نے کہاکہ ’’دہلی پولیس ، بی جے پی کی محاذی تنظیم کے طورپر کام کررہی ہے اور کمشنر دہلی دراصل اس ( بی جے پی ) کے غیرسرکاری ترجمان کے طورپر کام کررہے ہیں۔ ان کے بیانات عوام کی منتخبہ حکومت کے خلاف ہیں اور یہ انھیں زیب نہیں دیتا اور میں نہیں سمجھتا کہ ان ( کمشنر بسّی ) کے ضابطہ خدمات بھی اس کی اجازت دیتے ہیں‘‘ ۔ دلیپ پانڈے نے کہاکہ ’’اُن ( دہلی پولیس ) کے اہلکار بندوق کی نوک پر خواتین کی عصمت ریزی کرتے ہیں ۔ اُنھیں رشوت دینے سے انکار کرنے والے خوردہ فرشوں پر کھولتا ہوا تیل ڈالتے ہیں۔ رشوت لینے والے ایک پولیس والے کو بچانے کیلئے دہلی پولیس ہائیکورٹ تک جاتی ہے ۔ انھیں چاہئے کہ اخلاقی اقدار پر ہمیں کوئی سبق نہ سکھائیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT