Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی پولیس نے کیرالا ہاؤز میں گھس کر قانون کی خلاف ورزی کی : رپورٹ

دہلی پولیس نے کیرالا ہاؤز میں گھس کر قانون کی خلاف ورزی کی : رپورٹ

نئی دہلی ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے کیرالا ہاؤز میں گھس کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ کینٹن میں بیف کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے یا نہیں اس کی تحقیقات کیلئے پولیس کیرالا ہاؤز میں گھس آئی تھی جہاں اس نے اسٹاف کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور نازیبا الفاظ کہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ دہلی پولیس ٹیم 26 اکٹوبر کو کیرالا ہاؤز میں داخل ہوئی اور اسے محض ایک دورہ نہیں کہا جاسکتا۔ اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ موصولہ شکایت کی تحقیقات کی جائے۔ رپورٹ میں چیف منسٹر کیرالا وومن چنڈی کے اس موقف کی تائید کی گئی ہیکہ پولیس نے ریسیڈنٹ کمشنر کی اجازت کے بغیر یہ دھاوا کیا تھا۔

 

ریل کرایوں کیلئے آزادانہ میکانزم
نئی دہلی ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز مسافرین کے کرایوں اور شرح مال برداری کے بارے میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کیلئے آزادانہ ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پارلیمنٹ میں نیا قانون بھی منظور کیا جائے گا۔ ہم اپوزیشن سے مشاورت کریں گے اور ایک نیا قانون بنائیں گے۔ توانائی بل ریلویز کیلئے دوسرا سب سے بڑا چیلنج ہے اور توانائی کی بچت کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں شمسی توانائی، فضائی توانائی وغیرہ کا استعمال شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT