Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی پولیس کو فون پر بم کی جھوٹی دھمکی

دہلی پولیس کو فون پر بم کی جھوٹی دھمکی

نئی دہلی ۔ 19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے آج ایک ٹیلی فون کال وصول کی جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ وزیراعظم کی قیامگاہ کو دھماکے سے اُڑادیا جائے گا ۔ راجیوچوک اور بنگلہ صاحب گردوارہ پولیس اسٹیشنوں کو یہ دھمکی دی گئی ، جس کی وجہ سے پولیس نے فوری تلاشی مہم کا آغاز کردیا۔ تمام مشتبہ مقامات پر بم تلاش کیا گیا ۔ تاہم یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور کسی جگہ بھی دھماکو مادے دستیاب نہیں ہوئے ۔ فون کرنے والے کی شناخت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکا ۔ گزشتہ ہفتہ لال قلعہ میں بھی بم دھماکے کی جھوٹی دھمکی دی گئی تھی ۔ بعد ازاں یہ صرف مذاق ثابت ہوئی جبکہ فون کرنے والے کو گرفتار کرکے اُس کا بیان لیا گیا ۔

جلد ہی ہند۔روس طیارہ معاہدہ
زوکوسکی (روس) ۔ 19 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور روس جلد ہی ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے جس کے تحت مشترکہ طورپر لڑاکا طیارہ تیار کیا جاسکے گا ، جس میں پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے ۔ روس کی جانب سے روزٹیک کے سی ای او سرجی چیمیزوف نے پانچویں نسل کے روسی لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری کے معاہدے پر دستخط کئے ۔ ہندوستان اور روس کا یہ معاہدہ 2007 ء میں ہونیوالا تھا لیکن مختلف مسائل کی وجہ سے اس میں 10 سال کی تاخیر ہوئی ۔ اس معاہدہ کے تحت ہندوستان اور روس پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے مشترکہ طورپر تیار کریں گے ۔ سی ای او نے کہاکہ دونوں ممالک کے ٹکنالوجی پر مساوی حقوق ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT