Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی پولیس کے طرز عمل پر مرکزی معتمد داخلہ کو سخت سوالات کا سامنا

دہلی پولیس کے طرز عمل پر مرکزی معتمد داخلہ کو سخت سوالات کا سامنا

نئی دہلی 8 ڈسمبر ( سیاست ڈا ٹ کام ) مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی کو آج دہلی پولیس کے کچھ حالیہ کاموں پر پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کے ارکان سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ سوالات اروند کجریوال حکومت پر تنقیدوں اور کیرالا ہاوز پر بیف کے مسئلہ پر دھاوے سے متعلق تھے ۔ مہرشی سے کمیٹی کے ارکان نے ہریانہ میں دو دلت بچوں کو زندہ جلائے جانے ‘ دادری واقعہ سے متعلق بھی سوالات کئے گئے ۔ ترنمول لیڈر ڈیرک اوبرائین نے ان سے سوال کیا تھا کہ دہلی پولیس کمشنر کیوں کجریوال پر تنقیدیں کر رہے ہیں جو جمہوری طورپر منتخبہ چیف منسٹر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT