Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / دہلی پولیس کے چھ مسلم نوجوانوں سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ

دہلی پولیس کے چھ مسلم نوجوانوں سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ

نئی دہلی 10 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے ممنوعہ تنظیم جئیش محمد سے روابط کے شبہ میں جن 10 نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا ان کے منجملہ چھ سے آج بھی دن بھر اسپیشل سیل کے دفتر میں کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی ۔ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات پر ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ دہلی پولیس نے اس ایجنسی سے ان نوجوانوں کے پوچھ تاچھ کے سلسلہ میں مدد طلب کی تھی ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ابھی تک ان نوجوانوں کے خلاف کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوا ہے ۔ اس دوران گرفتار کردہ تین عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان نوجوانوں کے پاکستان میں روابط کا پتہ چلا لیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اصل ملزم ساجد نے پاکستان میں راشد اعوان سے رابطہ کیا تھا جو کہا جاتا ہے کہ جئیش محمد تنظیم کا سرگرم کارکن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT