Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے دستاویزات کی پیشکشی کیلئے جیٹلی سے کجریوال کا مطالبہ

دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے دستاویزات کی پیشکشی کیلئے جیٹلی سے کجریوال کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے 1999ء تا 2014ء منعقدہ اجلاس کی روداد طلب کرنے آج ریاستی ہائیکورٹ سے درخواست کی، جس پر عدالت نے مرکزی وزیرفینانس و دفاع کو اس درخواست پر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ جوائنٹ رجسٹرار پنکج گپتا نے جیٹلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کجریوال کے خلاف دائر کردہ 10 کروڑ روپئے کے ہتک عزت مقدمہ کے ضمن میں 28 جولائی تک جواب داخل ک رنے کی ہدایت کی ہے۔ کجریوال نے انوپم سریواستوا ایڈوکیٹ کے ذریعہ داخل کردہ درخواست میں کہا کہ 28 اور 31 جولائی کو شہادتوں کی قلمبندی کے موقع پر وہ ان دستاویزات کے ساتھ جیٹلی کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے وکیل قائمہ امیت مہاجن نے اس مقدمہ میں جیٹلی کی طرف سے رجوع ہوئے کہا کہ اس ضمن میں باضابطہ طور پر درخواست دائر نہیں کی گئی ہے اور مناسب درخواست داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT