Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی ڈیرڈیولس نے گیری کرسٹن کو چیف کوچ کی ذمہ داری سے ہٹا دیا

دہلی ڈیرڈیولس نے گیری کرسٹن کو چیف کوچ کی ذمہ داری سے ہٹا دیا

نئی دہلی ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس نے آج انڈین پریمیر لیگ کے آنے والے نویں سیزن کیلئے گیری کرسٹن کی چیف کوچ کے عہدہ سے برخاستگی کا اعلان کیا۔ بین الاقوامی سطح پر غیرمعمولی کامیاب کوچ کرسٹن جنھوں نے ہندوستان کی 2011ء کا ورلڈ کپ جیتنے میں رہنمائی کی، اُن کا ڈیرڈیولس کے ساتھ دو سیزن کا معاملہ بڑا مایوس کن رہا جبکہ جی ایم آر گروپ کی ملکیت والی فرنچائز نے ٹورنمنٹ میں آخری دو ٹیموں میں اختتام کیا۔ ڈیرڈیولس سی ای او ہیمنت دُوا نے ایک بیان میں کہا کہ کرسٹن مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہے اور وہ T20 کوچنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ دکھائی نہ دیئے۔

TOPPOPULARRECENT