Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی کی عدالت آئی ایس کارندوں کی ضمانت مسترد

دہلی کی عدالت آئی ایس کارندوں کی ضمانت مسترد

تخریبی کارروائیوں کی سازش رچنے کا الزام
نئی دہلی ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی ہائی کورٹ نے آج آئی ایس آئی ایس کے 5 مشتبہ کارندوں کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا ہے جنہیں ہردوار میں اردھ کمبھ کے دوران دہشت گردانہ حملہ کی سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے یہ کہتے ہوئے 5 ملزمین اخلاق الرحمن ، محمد اسامہ ، محمد معراج ، محمد عظیم ذیشان اور محسن ابراہیم سید کو راحت فراہم کرنے سے انکار کردیا کہ یہ ضمانت کے مستحق نہیں ہیں ۔ قبل ازیں قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے ) نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ دہلی پولیس کی تحویل میں پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے سرگرم کارکنوں اور عسکریت پسند تنظیم میں بھرتی کرنے والوں کے خفیہ ناموں اور موبائل نمبروں کا انکشاف کیا اور آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے انٹرنیٹ رابطوں اور طریقہ کار کا افشاء کیا تھا ۔ درخواست ضمانت ایڈوکیٹ ایم ایس خاں نے پیش کرتے ہوئے یہ ادعا کیا ہے کہ ملزمین کو مزید تحویل میں دینے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم این آئی اے نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ہردوار میں اردھ کمبھ میلہ بالخصوص ٹرینوں اور قومی دارالحکومت میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سازش رچی گئی تھی اور تمام ملزمین کے رابطے ، سابق انڈین مجاہدین کے عسکریت پسندوں کے ساتھ پائے گئے جو کہ آئی ایس آئی ایس کے لیے لڑنے گئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT