Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / دہلی کے بلدی انتخابات ‘ بی جے پی کے تمام امیدواروں کی عمر 60سال سے کم

دہلی کے بلدی انتخابات ‘ بی جے پی کے تمام امیدواروں کی عمر 60سال سے کم

نئی دہلی ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی نے بلدی انتخابات کیلئے جن امیدوار کا انتخاب کیا ہے ان سب کی عمر 60سال سے کم ہے ۔ بلدی انتخابات دہلی میں ماہ اپریل میں مقرر ہیں ۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مقامی شاخ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ فیصلہ کے بموجب ایسے امیدوار مقرر کئے جائیں گے جن کی عمر 60سال سے کم ہوگی ‘ صرف پارٹی کے سینئر قائد موہن سنگھ بشٹ کو استثنیٰ منظور کیا گیا ۔ مجلس عاملہ کے نائب صدر نے اس کی منظوری دی ۔ تین بلدیات کیلئے آئندہ انتخابات میں پارٹی اعظم ترین تعداد میں امیدوار کھڑا کرے گی جن کی عمریں 35تا  45سال ہوں گی کوئی بھی 60سال سے زیادہ عمر کا نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT