Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / دہلی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی معطلی برقرار

دہلی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی معطلی برقرار

نئی دہلی۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) وشواس نگر سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اوم پرکاش شرما کو آج دہلی ہائی کورٹ میں راحت نہیں ملی اور ان کا اسمبلی کے دو اجلاس سے معطلی برقرار رہے گی۔اس معاملہ میں مسٹر شرما اور چاندنی چوک سے ممبراسمبلی الکا لامباعدالت میں پیش ہوئے ۔ ہائی کورٹ نے یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا معافی مانگنے سے معاملہ ختم کیا جاسکتا ہے ۔محترمہ لامبا کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کے بعد دہلی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی سفارشات کی بنیاد پر مسٹر شرما کو دو اجلاس کے لئے اسمبلی سے معطل کیا گیا تھا۔ مسٹر شرمانے معطلی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔عدالت میں محترمہ لامبا کی طرف سے لائے گئے معافی نامہ کے مسودہ سے مسٹر شرما متفق نہیں ہوئے ۔ اس کے بعد جج نے دونوں کو اپنے چمبر میں بلاکر الگ الگ بات چیت کی اور انکی رائے جانی۔ عدالت کا خیال ہے کہ دونوں کی رائے جاننے کے بعد ایسا معلوم ہورہا ہے کہ سمجھوتہ ممکن نہیں ہے ۔اس معاملہ پر کل سماعت پھر ہوگی۔بی جے پی کی حکومت والی دہلی کی تینوں کارپوریشنوں کے کام کاج اور راجدھانی کے دیگر مسئلوں پر بحث کے لئے اسمبلی کا دو دن کا خصوصی اجلاس آج سے شروع ہوا ہے ۔ مسٹر شرما کو عدالت سے راحت نہ ملنے کی وجہ سے وہ آج اسمبلی کی کارروائی میں شامل نہیں ہوسکے مسٹر شرما پر دسمبر میں بھی اسمبلی کی کارروائی کے دوران مائک توڑنے کا قصوروار ٹہراتے ہوئے قریب 19 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT