Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے تمام اسکولس میں سی سی ٹی وی کیمروں کا لزوم

دہلی کے تمام اسکولس میں سی سی ٹی وی کیمروں کا لزوم

نئی دہلی ۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی حکومت نے آج تمام اسکولس کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی اور غیرتدریسی اسٹاف کی اندرون تین ہفتہ پولیس جانچ کرانے کا حکم دیا ۔ ریان انٹرنیشنل اسکول میں ایک سات سالہ طالب علم کے قتل اور شادرا کے ایک اسکول میں پانچ سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی واقعات کے بعد اسکول احاطوں کا تحفظ یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے آج ایک اجلاس منعقد کیا جس میں تمام اسکولس خواہ وہ سرکاری ہو یا خْانگی اُنھیں کلاس رومس ، واش روم اور پلے گراؤنڈس میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی طورپر نصب کرنا ہوگا ۔ غیرتدریسی اسٹاف بشمول صفائی کرنے والے سکیورٹی اسٹاف یا ڈرائیورس کی اندرون تین ہفتے پولیس کے ذریعہ جانچ کرانی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT