Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کیلئے انتظامات

دہلی کے سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کیلئے انتظامات

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے آج سوائن فلو سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے صفدر جنگ اور آر ایم ایل ہاسپٹلس کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی H1N1 مریض کے علاج سے انکار نہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان دواخانوں میں سوائن فلو کے مریضوں کے علاج کے لیے بستروں ( بیڈس ) میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ان مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے متعین ڈاکٹروں ، نرسیس اور دیگر اسٹاف کو حفظ ماتقدم ویکسن دیا گیا ہے ۔ مسٹر ندا نے بتایا کہ دہلی میں صفدر جنگ ہاسپٹل اور آر ایم ایل ہاسپٹل کے دورہ کا مقصد سوائن فلو کی وباء سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے اور جب کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ہاسپٹلوں میں اضافی بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ہاسپٹلوں میں دستیاب ادویات اور طبی آلات کا بھی جائزہ لیا اور یہ یقین دیا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے حکومت دہلی کی ممکنہ تعاون کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT