Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / دہلی کے عوام کے مسائل کیلئے عام آدمی پارٹی حکومت اور بی جے پی ذمہ دار: اجے ماکن

دہلی کے عوام کے مسائل کیلئے عام آدمی پارٹی حکومت اور بی جے پی ذمہ دار: اجے ماکن

نئی دہلی۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے دہلی کے عوام کو درپیش تمام مسائل کے لئے حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج ایک بار پھر کہا کہ ان دونوں پارٹیوں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے دہلی میں ڈولپمنٹ کا پورا کام رکا ہوا ہے جس کے سبب یہاں چکن گنیا، ڈینگو اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریوں سے لوگ پریشان رہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار میں آنے سے قبل ”آپ” نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اس کی حکومت بننے کے ایک برس کے اندر تمام غیر منظور شدہ کالونیوں کو منظوری دیکر لوگوں کے ان کے مالکانہ حقوق سونپ دیئے جائیں گے ۔ لیکن آپ حکومت کے دو سال مکمل ہوجانے کے باوجود اب تک ایسی ایک بھی کالونی کو منظور نہیں کیاگیا ہے جو عوام سے کیے گئے وعدے کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔مسٹر ماکن نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں اقتدار میں آنے کے بعد چار برس گزر جانے کے باوجود غیر منظور شدہ کالونیوں میں صفائی ملازمین کو تعینات نہیں کیاگیا، جس کی وجہ سے گندگی کے سبب ان کالونیوں کے لوگ روز بروز مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس آئندہ 26 فروری کو تالکٹورہ اسٹڈیم میں غیر منظور شدہ کالونیوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کر رہی ہے ، جس میں دہلی کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT