Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کے فٹبالر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کی پیشکش

دہلی کے فٹبالر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کی پیشکش

نئی دہلی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے فٹبالر پرانو کوترا کو آسٹریلیائی کلب

’Cove FC‘ کی نمائندگی کی پیشکش وصول ہوئی ہے ۔ یہ کلب ساؤتھ آسٹریلین اسٹیٹ لیگ میں کھیلتا ہے۔ 19 سالہ پرانو گول کیپر ہے اور دہلی لیگ میں ہندوستان ایف سی کی نمائندگی کرتا ہے، جو اس دارالحکومت کے معروف فٹبال کلبس میں سے ہے۔ فٹبال فیڈریشن آسٹریلیا نے ہندوستان ایف سی کو موسومہ مکتوب میں کہا ہے کہ ایف ایف اے فیفا قواعد کی مطابقت میں اس امیچر پلیئر (پرانو) کے تعلق سے انٹرنیشنل ٹرانسفر سرٹفکیٹ کی درخواست کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT