Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے مسلمانوں کا اہم مسئلہ حل کرنے کیلئے

دہلی کے مسلمانوں کا اہم مسئلہ حل کرنے کیلئے

اکھلیش یادو کا اقدام قابل ستائش: مولانا ارشد مدنی
نئی دہلی ۔27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)دہلی کے اوکھلا علاقہ کے لاکھوں مسلمانوں کی ضرورت اورپریشانی کوسمجھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو کے ذریعہ اوکھلا علاقہ کے ابوالفضل انکلیواور شاہین باغ کے درمیان واقع محکمہ آبپاشی و آبی وسائل اتر پردیش کی زمین میں سے تین ایکڑ زمین قبرستان کے لئے الاٹ کئے جانے کا لیٹر جمعیۃ علما ء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کوبھیجے جانے کے بعد 27؍دسمبر2016ء کو مذکورہ زمین جمعیۃ علما ء ہند کے سپردبھی کر دی گئی ۔وزیر اعلیٰ کے اس اقدام پر جمعیۃ ٖ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علما ہند کی درخواست پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یہ اہم فیصلہ کیا جس سے اوکھلا اور ارد گرد کے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ پہنچے گا اور انہیں راحت ملے گی ۔واضح ہو کہ اتر پردیش کابینہ کی میٹنگ میں گذشتہ ہفتہ اوکھلا ( دہلی )کے لئے قبرستان کی جگہ الاٹ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی تھی اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ا س تعلق سے متعلقہ افسران کو تمام ضروری کارروائی فوری طور سے مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں ۔ا سکے بعد ایکزیکیٹیو انجینئر ہیڈ ورکس ڈویژن آگرہ نہر اوکھلا راجیشور سنگھ یادو نے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کے نام گذشتہ روز ایک خط( 5428/26/12/2016 )بھیج کر انہیں جمعیۃ علما ہند کے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کو لکھے خط( JUH/LTR/2015/205-DT-17-12-2015)کے حوالے سے اتر پردیش کابینہ میں منظور کی گئی تجویز کے حکم نامہ لیٹر (33/1888/16-27c-3-108l/13-dt20-12-2016)کی اطلاع دی اور بتایا کہ گاؤں جسولہ خسرہ نمبر318ضلع جنوب مشرقی دہلی واقع محکمہ آبپاشی اور آبی وسائل اتر پردیش کی زمین میں سے تین ایکڑ زمین کا ڈیمارکیشن کر دیا گیا ہے جو آپ کی تنظیم ( جمعیۃ علما ہند )کوقبرستان کے استعمال کیلئے مفت فراہم کرائی جا رہی ہے ۔جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بہت جلد ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس قبرستان کے امور کو انجام دے گی ۔
پربھنی میں مسلم نوجوان کی حراستی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
ممبئی ،27دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر اسٹیٹ اقلیتی کمیشن نے پربھنی میں شمشیر خان پٹھان کی موت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملہ میں رپورٹ طلب کی ہے اور ایس پی کو بذریعہ فون یہ احکامات جاری کئے ہیں کہ اس معاملہ میں ملوث پولیس والوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT