Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے میٹرو اسٹیشن میں خاتون کا قتل

دہلی کے میٹرو اسٹیشن میں خاتون کا قتل

گرگائوں۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ کی ایک 22 سالہ خاتون کو ایک شخص نے دہلی میٹرو کے ایم جی روڈ اسٹیشن میں چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 9:30 بجے ریلوے اسٹیشن کے گیلری علاقہ میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت 25 سالہ جتیندر کی حیثیت کرلی گئی ہے۔ پنکی کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا جس نے علاقہ شمال مشرق کے ایک شخص سے شادی کرلی تھی۔ چاقو زنی کی اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف اور میٹرو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا جہاں پر ریلوے اسٹیشن کا باب الداخلہ سے پنکی کو فیالفور ہاسپٹل شریک کردیا گیا جہاں وہ 11:30 بجے فوت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ چاقو زنی کی واردات اس علاقہ میں پیش آئی جہاں پر کوئی حفاظتی گارڈ متعین نہیں رہتا۔ مزید تفصیلات کیلئے ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ قومی دارالحکومت میں پولیس کی سخت چوکسی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجود یہ دلیرانہ واقعہ پیش آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT