Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے وزیر ستیندر جین کے خلاف سی بی آئی مقدمہ

دہلی کے وزیر ستیندر جین کے خلاف سی بی آئی مقدمہ

نئی دہلی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ارون کجریوال حکومت کیلئے مزید پریشانیوں کے طور پر سی بی آئی نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے سلسلہ میں ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں۔ یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ستیندر جین منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور یہ معاملہ 4.63 کروڑ روپئے کا ہے ۔ یہ معاملتیں ان کے سرکاری عہدہ پر فاز رہنے کے وقت میں کی گئی ہیں۔ سی بی آئی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سی بی آئی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے نتیجہ میں اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں جو دہلی میں 23 اپریل کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔ اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرپشن سے مقابلہ کے اپنے اصل انتخابی وعدہ کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ یہ الزامات شنگلو کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد عائد کئے جا رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کجریوال حکومت نے اختیارات کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ ستیندر جین نے گذشتہ مہینے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے شکایت کے اندراج کے بعد ان الزامات کی تردید کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT