Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے وزیر صحت کیخلاف سی بی آئی کا مقدمہ

دہلی کے وزیر صحت کیخلاف سی بی آئی کا مقدمہ

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف غیرقانونی رقمی لین دین کی مبینہ معاملت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج رجسٹر کرلیا ہے۔ ایجنسی کے ذرائع نے کہاکہ سی بی آئی جین کے خلاف غیرقانونی رقمی لین دین کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ابتدائی انکوائری کے مرحلہ میں تھی۔ ایجنسی نے اب ابتدائی انکوائری کو ایف آئی آر میں تبدیل کرتے ہوئے تفصیلی تحقیقات کی راہ ہموار کی ہے۔ جین نے آج ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ سی بی آئی والے تلاشی کے لئے میرے مکان پہونچے ہیں۔ جین بتایا جاتا ہے کہ 4.63 کروڑ روپئے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور یہ معاملہ 2015-16 کی مدت کا ہے جب وہ ریاستی وزیر رہے ہیں۔ اِس غیر قانونی معاملت میں پرایاس انفو سلیوشنس، اکن چند ڈیولپر اور منگل یاتن پراجکٹس ملوث بتائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT