Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے وزیر کی شریک حیات سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

دہلی کے وزیر کی شریک حیات سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے آج دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی قیامگاہ پہونچ کر ان کی شریک حیات سے منی لانڈرنگ تحقیقات میں کچھ وضاحتیں طلب کیں۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ایجنسی نے وزیر موصوف کی شریک حیات سے پہلے ہی وقت لے رکھا تھا ۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت پر انتقامی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ پارٹی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انتقامی سیاست کیلئے سی بی آئی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے بعد اب سی بی آئی نے وزیر صحت کو نشانہ بنایا ہے ۔ سی بی آئی نے ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں ماہ اپریل میں ابتدائی تحقیقات کا مقدمہ درج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT