Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے پولیس کمشنر سے معتمد داخلہ کی رپورٹ طلبی

دہلی کے پولیس کمشنر سے معتمد داخلہ کی رپورٹ طلبی

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاء دینے کا اشارہ ، بسی سے مہرشی کی بات چیت
نئی دہلی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں پیش آئے واقعہ کی دہلی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’میں دہلی پولیس کمشنر سے بات چیت کرچکا ہوں اور ان سے کہا گیا ہیکہ پٹیالہ ہاؤز عدالت میں پیش آئے واقعہ کی آج ہی رپورٹ روانہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے‘‘۔ مہرشی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جس سے چند گھنٹے قبل وکلاء کے ایک گروپ نے پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں اخباری نمائندوں اور جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار پر اس وقت حملہ کردیا جب انہیں مقدمہ کی سماعت کیلئے پیش کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘‘۔ اخباری نمائندوں پر پیر کو ہوئے حملے کے بارے میں ایک سوال پر مہرشی نے جواب دیا کہ اس ضمن میں درج کردہ دو ایف آئی آر کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

دہلی یونیورسٹی میں بھی احتجاج
نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی غداری کے مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف ان کے حامیوں کے احتجاج اور اس کے جواب میں مخالف گروپ کے مظاہروں کا سلسلہ آج دہلی یونیورسٹی تک پہنچ گیا جہاں اس مسئلہ پر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے ارکان اور مخالف گروپوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان تصادم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT