Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / دہلی ہائیکورٹ بلدی انتخابات لمحہ آخر روکنے تیار نہیں

دہلی ہائیکورٹ بلدی انتخابات لمحہ آخر روکنے تیار نہیں

وی وی پی اے ٹی مشینوں سے متعلق عام آدمی پارٹی کی عرضی پر الیکشن کمیشن اور دہلی یونٹ کو نوٹسیں
نئی دہلی، 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کہا کہ وہ آنے والے ایم سی ڈی چناؤ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے جڑی وی وی پی اے ٹی مشینوں کا استعمال کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس ان کی دستیابی سے متعلق جانکاری کے بغیر ہدایات جاری نہیں کرسکتی ہے۔ جسٹس اے کے پاٹھک نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے عام آدمی پارٹی کی عرضی پر اپنے جوابات داخل کرنے کیلئے کہا ہے۔ یہ عرضی ایم سی ڈی چناؤ میں ووٹر ویریفائیڈ پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کرنے کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی ہے۔ تاہم جج نے کہا کہ لمحہ آخر میں وہ این سی ڈی انتخابات روکنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کرسکتے۔ قبل ازیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں چھیڑ چھاڑ پر چل رہی بحث کے درمیان عام آدمی پارٹی آج دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی۔ پارٹی نے عرضی داخل کرکے عدالت سے درخواست کی ہے کہ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ ووٹر ویریفائیڈپیپر آڈٹ ٹریل مشینوں کا استعمال کیا جائے ۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ای وی ایم میں خرابی کے الزامات کے بعد کانگریس سمیت کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی آواز بلند کی ہے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے 23 اپریل کو مقرررہ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات ای وی ایم کی بجائے بیالٹ پیپرسے کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس سمیت کئی دیگر اپوزیشن پارٹیاں ای وی ایم کو لے کر الیکشن کمیشن میں اپنی شکایت کے علاوہ صدر پرنب مکرجی کے یہاں بھی فریاد کر چکی ہیں۔ وی وی پی اے ٹی مشین کوجب ای وی ایم کے ساتھ جوڑاجاتا ہے اور ووٹر جب اپنا ووٹ ڈالتا ہے تو اس مشین سے ایک پرچی نکلتی ہے جو اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ اس نے کس کو ووٹ ڈالا، ووٹ اسی کے اکاؤنٹ میں گیا یا نہیں۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال بیالٹ کے ذریعے کارپوریشنز کے انتخابات کرانے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن اور عام آدمی پارٹی میں اسے لیکر پچھلے کئی دنوں سے سرگرمی جاری ہے۔ ہائیکورٹ میں کارپوریشن کا الیکشن لڑ رہے محمد طاہر حسین نے عرضی دائر کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT