Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی ہائیکورٹ میں سکیورٹی اور ایمبولنس گاڑیاں نہ جاسکیں

دہلی ہائیکورٹ میں سکیورٹی اور ایمبولنس گاڑیاں نہ جاسکیں

نئی دہلی ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ میں پارکنگ کا نظام اس قدر ابتر ہے کہ آج ایمرجنسی اور سکیورٹی ایجنسی کی گاڑیاں احاطہ میں داخل نہیں ہوسکیں ۔ پولیس کو نامعلوم ذرائع سے یہ اطلاع ملی تھی کہ ہائیکورٹ کے احاطہ میں بم رکھا ہوا ہے ۔ کنٹرول روم کو نامعلوم شخص نے فون پر یہ اطلاع دی جس کے ساتھ ہی سکیورٹی ٹیم اور ایمبولنس گاڑیاں یہاں پہونچ گئی لیکن وہ باب الداخلہ تک بھی نہیں پہونچ سکیںکیونکہ یہاں پر گاڑیوں کی پارکنگ انتہائی غیر منظم تھی ۔ بعد ازاں بم کی یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ صورتحال کے پیش نظر دوپہر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارکنگ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ بم اسکواڈ نے ساری عمارت کی تلاشی لی لیکن بم برآمد نہیں ہوا ۔ پولیس کو اطلاع دینے والے شخص کی تلاش ہے جس نے اپنا فون سوئچ آف کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT