Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی ہائیکورٹ میں کنہیا کمار کی باقاعدہ درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار

دہلی ہائیکورٹ میں کنہیا کمار کی باقاعدہ درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار

نئی دہلی، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے غداری کے معاملے میں ملزم جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر کنہیا کی طرف سے باقاعدہ ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے آج انکار کرتے ہوئے ا نہیں اس کے لئے نچلی عدالت میں جاناچاہئے ۔کنہیا کی چھ ماہ کی عبوری ضمانت کی مدت یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ایسے میں اس نے ضمانت کی مدت میں توسیع کئے جانے کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس پر عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا۔کنہیا کے وکیل ریبیکا جان نے اپنے موکل کا موقف رکھتے ہوئے عدالت سے اپیل کی کہ درخواست گزار مستقل ضمانت کا خواہاں ہے ۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اس کے لئے درخواست گزار کو نچلی عدالت میں درخواست دائر کرنی چاہئے ۔کنہیا نے باقاعدہ ضمانت کے لئے دائر اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ اپنے او پرعائد الزامات کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس میں کسی طرح کا خلل نہیں ڈال رہا ہے اور عبوری ضمانت ملنے کے وقت اس پر جو شرائط عائد کی گئی تھیں اس پر بھی اس نے پوری طرح سے عمل کیا ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے کنہیا کو 2 مارچ کو 10 ہزار روپے کے مچلکے پر چھ ماہ کی مشروط عبوری ضمانت دیتے وقت کہا تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گے جو غداری کے زمرے میں آتے ہوں۔ کنہیا اور کچھ دوسرے طالب علموں پر جے این یو میں 9 فروری کو منعقد ایک پروگرام کے دوران ملک مخالف نعرے لگائے جانے کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT