Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی ہاف میراتھن میں دوڑیں گے 34,000 رنرز

دہلی ہاف میراتھن میں دوڑیں گے 34,000 رنرز

نئی دہلی، 19نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ایک بار پھر ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے رنگ میں رنگنے جا رہی ہے اور اتوار کی صبح 34 ہزار رنرز جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے دوڑ کا آغاز کریں گے ۔ ہاف میراتھن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور غیر ملکی اور ہندوستانی رنرز نے خطاب کیلئے کمر کس لی ہیں۔ دنیا کی اس باوقار ہاف میراتھن میں مرد اور خواتین کے زمرے میں 27، 27 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ریو اولمپکس میں میراتھن کے طلائی فاتح الیوڈ کپچوگے اس بار خطاب کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں اور انہوں نے 60 منٹ سے کم وقت نکالنے کا ہدف رکھا ہے ۔ چوگے کا بہترین وقت 63.24 منٹ اور دیمیلیش کا بہترین وقت 59.49 منٹ ہے ۔ چوگے پہلی بار دہلی ہاف میراتھن میں دوڑیں گے۔ ہاف میراتھن میں موجودہ عالمی خواتین چمپئن پیریز جیپ چرچر بھی دوڑیں گی۔ جدید ٹکنالوجی سے اپنی ٹریننگ کرنے والی جیپ چرچر کو خطاب کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا ہے ۔ ہندوستانی رنرز میں سبھی کی نگاہیں جی لکشمن اور سواتی گدھاوے پر ٹکی ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT