Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کو شکست

دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کو شکست

کانگریس سے ملحقہ این ایس یو آئی کے امیدواروں کی اہم کامیابی
نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) انتخابات میں صدر اور نائب صدر کے دو کلیدی عہدوں پر فتح کے ساتھ دوبارہ واپسی اختیار کی۔ اس طرح آر ایس ایس ؍ بی جے پی سے ملحقہ طلبہ تنظیم اے بی وی پی کو اپنے طاقتور گڑھ میں شکست کے ساتھ صرف سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے دو عہدوں پر اکفتا کرنا پڑا۔ این ایس یو آئی کے راکی تشید نے 1,590 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے صدارتی عہدہ پر جیت حاصل کی۔ ان کی پارٹی کے کنال شیراوت نے اے بی وی پی کے امیدوار کو 175 ووٹوں سے شکست دی۔ اے بی وی پی کی مہامیدھاناگر اپنی این ایس یو آئی حریف میناکشی مینا کو 624 ووٹوں سے شکست دیکر جنرل سکریٹری منتخب ہوئیں۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کیلئے اے بی وی پی امیدوار اوما شنکر نے این ایس یو آئی کو 342 ووٹوں سے شکست دی۔ گذشتہ سال انتخابات میں اے بی وی پی کو تین کلیدی عہدوں اور این ایس یو آئی کو صرف جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT