Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی میں رام جنم بھومی مندر پر سمینار کی مخالفت

دہلی یونیورسٹی میں رام جنم بھومی مندر پر سمینار کی مخالفت

نئی دہلی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)دہلی یونیورسٹی نے وشوا ہندو پریشد سے ملحقہ ایک تنظیم کو اپنے احاطہ میں رام جنم بھومی مندر کے موضوع پر سمینار منعقد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف طلبہ و اساتذہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کو یونیورسٹی کیمپس کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے صورتحال کو مکدر بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تاہم یونیورسٹی نے وضاحت کی کہ سمینار موضوع سے اس کا کوئی سروکار نہیں ہے اور میزبان ادارہ نے اس کے انعقاد کیلئے جگہ حاصل کی ہے جو بیرونی افراد کیلئے بھی دستیاب ہے۔ ’’شری رام جنم بھومی مندر : ابھرتی ہوئی صورتحال‘‘ کے زیرعنوان دو روزہ سمینار 9 جنوری سے دہلی یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی میں وشستھا انوسندان پیتھ کے زیراہتمام شروع ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT