Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی کالج میں تفریحی  پروگرام کے التواء پر جھڑپ

دہلی یونیورسٹی کالج میں تفریحی  پروگرام کے التواء پر جھڑپ

نئی دہلی ۔6 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کالج کے طلبہ کے درمیان آج معمولی جھڑپ ہوگئی ، جبکہ سالانہ تقاریب کے دوران مقرر تفریحی پروگرام کو متعلقہ عہدیداروں نے ملتوی کردیا ۔ اس تفریحی پروگرام میں گلوکارہ نیہا ککر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی تھیں۔ دیش بندھو کالج کے عہدیداروں نے یہ پروگرام ملتوی کردیا اور اس کی وجہ یہ ظاہر کی گئی ہے کہ گلوکارہ بروقت نہیں پہونچ سکیں تھیں۔ وہ 4 بجے شام تک پہونچنے والی تھیں لیکن 6:30 بجے شام تک بھی نہیں پہونچ سکیں ، جس کی وجہ سے کالج کے پرنسپل اجئے اڑوڑہ نے پروگرام ملتوی کردیا ۔
اسرائیل کی پولیس کو اسرائیلی تاجروں اور ہالی ووڈ کے پروڈیوسر آرنن میلچند کے خلاف ثبوتوں کی تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT