Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر گیلانی کی درخواست کی آج سماعت

دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر گیلانی کی درخواست کی آج سماعت

نئی دہلی ۔ /17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت میں کل دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر ایس اے آر گیلانی کی درخواست ضمانت کی سماعت مقرر ہے ۔ انہیں یہاں ایک پریس کلب کے سلسلہ میں غداری کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے اس معاملہ کی سماعت کل کے لئے مقرر کی ہے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ متعلقہ جج رخصت پر ہیں ۔ گیلانی جو عدالتی تحویل میں ہیں کل پٹیالہ ہاؤز کورٹس کے سامنے اپنی تازہ درخواست ضمانت داخل کی تھی اور عدالت کی رجسٹری نے اسے آج ایڈیشنل سیشن جج دبیک گارگ کے سامنے پیش کیا جو غیر حاضر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT