Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر گیلانی کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر گیلانی کی عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج دہلی یونیورسٹی کے سابق لکچرر ایس اے آر گیلانی کی عدالتی تحویل میں توسیع کردی جنہیں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے مقدمہ کی سماعت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گئی ۔ کیونکہ گیلانی کو صیانتی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا ۔ انہیں /16 فبروری کو پریس کلب آف انڈیا میں ایک تقریب کے انعقاد جس میں قوم دشمن نعرہ بازی کی گئی تھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں انہیں /18 فبروری تک عدالتی تحویل میں دیا گیا تھا ۔ پولیس نے عدالت سے کہا کہ /10 فبروری کو منعقدہ اس تقریب میں ایسے بیانرس آویزاں کئے گئے تھے جن میں افضل گرو اور مقبول بھٹ کو شہید قرار دیا گیا تھا ۔ اور کشمیر کی آزادی کی تائید میں اور قوم دشمن نعرہ بازی کی گئی تھی ۔

 

ساورکر پر راہول کا تبصرہ پر معذرت خواہی کا بی جے پی رکن کامطالبہ
نئی دہلی ۔ /3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے وی ڈی ساورکر پر مغرور انداز میں تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن سے اس بارے میں شکایت کی جاچکی ہے ۔ راہول گاندھی کو چاہئیے کہ لوک سبھا میں ساورکر کی توہین پر معذرت خواہی کریں ۔ ویر ساورکر ایک قومی ہیرو اور مجاہد آزادی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT