Tuesday , March 28 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی کے طلبہ سے بین الاقوامی اظہار یکجہتی

دہلی یونیورسٹی کے طلبہ سے بین الاقوامی اظہار یکجہتی

نئی دہلی ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی یونیورسٹی میں تشدد کی وجہ سے ہندوستان میں آزادی تقریر کے موضوع پر مباحث بیرون ملک پہنچ گئے ہیں ۔ آر ایس ایس سے الحاق رکھنے والی اے بی وی پی پر وسیع پیمانے پر تنقید کرتے ہوئے طلبہ کی کثیر تعداد نے جو امریکہ ‘ برطانیہ اور پورے یورپ کے دیگر ممالک میں زیر تعلیم ہیں ‘ دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ مزاحمت کے طور پر انہوں نے فیس بک پر اپنی تصویروں کے پروفائیل تبدیل کردیئے ہیں ۔ گُرمہرکور کے ساتھ اظہار یکجہتی کی یہ ایک علامت ہے جس سے  ملک گیر سطح پر آزادی تقریر کے موضوع پر مباحث کا آغاز ہوگیا ہے ۔ آکسفورڈ ‘ کولمبیا یونیورسٹی ‘ ڈرہام یونیورسٹی اور ریئر یونیورسٹی جرمنی نے دہلی یونیورسٹی کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا ہے اوریونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ جنہوں نے پوری دلیری سے فسطائی طاقتوں کو یونیورسٹی کے دروازہ پر روک دیا ہے ۔ ان کے بہادر اساتذہ پر حالانکہ انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا ‘ زدوکوب کیا گیا اور زخمی کیا گیا اس کے باوجود انہوں نے جمہوریت کی عالمی اقدار کے تحفظ کیلئے اپنے اٹل موقف میں تبدیلی نہیں کی ۔ ایم فل اور ماسٹرس کورسیس میں زیر تعلیم طلبہ نے بیرون ملک سے اپنے تائیدی بیان جاری کئے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT