Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / دہلی ۔نیویارک پرواز ملتوی

دہلی ۔نیویارک پرواز ملتوی

نئی دہلی،19اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سرکاری ایرلائن کمپنی ایئرانڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کی دہلی۔نیویارک پرواز ملتوی کرنی پڑی ہے ۔فلائٹ نمبر اے آئی 101کو کل رات ایک بج کر 45منٹ پر یہاں واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیویارک کے لئے روانہ ہوناتھا۔لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ بورڈنگ سے پہلے ہی طیارے کو پرواز کے لئے نامناسب قرار دے دیا گیا۔اس میں تقریباً 300 مسافروں کو جانا تھا۔ایئرانڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسی طیارے کے ساتھ اب آج شام میں نیویارک کی فلائٹ روانہ کی جارہی ہے۔
ایئرلائن نے مسافروں کے ٹھہرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT