Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی ۔ کوچی فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ

دہلی ۔ کوچی فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ

بھوپال ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایر انڈیا کی دہلی ۔ کوچی فلائٹ کو آج ہنگامی حالت میں بھوپال کے راجہ بھوج ایر پورٹ پر اتار دیا گیا ۔ ایرپورٹ کے ڈائرکٹر اکاش دیپ ماتھر نے بتایا کہ ایر انڈیا کی فلائٹ نمبر 035 ٹیکنیکی خرابی کی بناء ایمرجنسی لینڈنگ کر گئی ۔ طیارہ میں سوار تمام 175 مسافرین محفوظ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ کے کارگور میں کچھ مسئلہ محسوس ہونے پر پائلٹ نے فی الفور لینڈنگ کا فیصلہ کرلیا بعد ازاں ٹیکنیکل اسٹاف نے طیارہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور دوبارہ پرواز کی اجازت دیدی گئی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT