Saturday , August 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / دہی سینڈوچ

دہی سینڈوچ

اجزاء : دہی ایک کپ ۔ ڈبل روٹی کے سلائس ، چار عدد ، پیاز ( چاپ کیا ہوا ) 2ٹیبل اسپون ہرا دھنیا ( چاپ کیا ہوا ) ایک ٹیبل اسپون ، نمک حسب ذائقہ کالی مرچی / سرخ مرچ پاوڈر ، حسب ذائقہ لیموں کا رس ، ایک ٹیبل اسپون ، چینی آدھا چائے کا چمچ ۔ اگر چاہیں تو شملہ مرچ اور گاجر کدوکش کی ہوئی حسب ضرورت ڈال سکتے ہیں ۔
ترکیب : دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر کچن سنک کے اوپر کی طرف کہیں لٹکا دیں تاکہ اس میں سے سارا پانی نکل جائے ، کم از کم 2 گھنٹے لٹکائے رکھنا ہے ۔ اب اس دہی کو کسی باؤل میں ڈال کر اس میں پیاز ، ہرا دھنیا ، لیموں کا رس چینی ، کالی مرچ ، سرخ مرچ پاوڈر ، نمک اور کدوکش کی ہوئی سبزیاں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب ڈبل روٹی کے سائز کو فرائنگ پین یا ٹوسٹر میں ڈال کر سینک لیں ۔ باؤل میں تیار کئے گئے مکسچر کو سلائز کے درمیان میں اچھی طرح بھردیں اور سلائسز کو درمیان سے کاٹ لیں ۔ مزیدار دہی سے بنے سینڈویچ تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT