Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دیاشنکر کی درخواست ضمانت پر سماعت

دیاشنکر کی درخواست ضمانت پر سماعت

مئو ،4اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مئو کی ایک عدالت نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی ) کی صدر مایاوتی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ملزم دیاشنکر سنگھ کی ضمانت پر سماعت کے لئے آئندہ چھ اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق بی ایس پی کی صدر مایاوتی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ملزم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )سے برخاست دیاشنکر سنگھ نے اڈیشنل سیشن کورٹ (04) کی عدالت میں ضمانت کے لئے عرضی دی تھی ۔ اڈیشنل سیشن کورٹ (04) کی عدالت میں آج فریق دفاع کی جانب سے فتح بہادر سنگھ، شری کرشن سنگھ، سدانند رائے اور سوریہ ناتھ یادو اور استغاثہ کی جانب سے پی او، وریندر بہادر پال اور غنی احمد نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT