Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / دیاندھی مارن و دیگر کیخلاف فرد جرم

دیاندھی مارن و دیگر کیخلاف فرد جرم

نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر مواصلات دیاندھی مارن، ان کے بھائی کلانتھی مارن اور چار دیگر کے خلاف ایرسل۔ میکسیس معاملت سے متعلق غیرقانونی رقمی لین دین کے کیس کے ضمن میں خصوصی عدالت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج فرد جرم عائد کیا ہے۔ ای ڈی نے قانون انسداد غیرقانونی رقمی لین دین (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت درج کیس میں دیاندھی، کلانتھی، ان کی بیوی کاویری کلانتھی، کے شنموگم منیجنگ ڈائریکٹر مسرز ساؤتھ ایشیا ایف ایم لمیٹیڈ اور دو کمپنیوں مسرز سن ڈائریکٹ ٹی وی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ایس اے ایف ایل کو ملزمین نامزد کیا ہے۔
پرلس گروپ چیئرمین نرمل سنگھ گرفتار
نئی دہلی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سب سے بڑے جھانسہ والے اسکام کا کیس درج کرنے کے دو سال بعد سی بی آئی نے آج پرلس گروپ سی ایم ڈی نرمل سنگھ بھنگو کے ساتھ تین دیگر کو 45,000 کروڑ روپئے کے مبینہ خرد برد کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ پانچ کروڑ سرمایہ کاروں کو پُرکشش اراضی معاملتوں کے ذریعے دھوکہ دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے احکام پر سی بی آئی تحقیقات کے دو سال بعد یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT