Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دیا شنکر سنگھ جیل سے رہا مایاوتی کو چیالنج

دیا شنکر سنگھ جیل سے رہا مایاوتی کو چیالنج

ماؤ / لکھنؤ ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جیل سے رہائی کے بعد بی جے پی سے برطرف لیڈر دیاشنکر سنگھ نے آج مایاوتی پر پھر تنقید کی اور انہیں چیالنج کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی نے اپنی پارٹی کے ٹکٹوں کا ہراج کیا ہے۔ انہوں نے مایاوتی کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ان کی اہلیہ کے خلاف انتخابات لڑکے دکھائیں ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کسی بھی غیرمحفوظ حلقہ سے مقابلہ کرکے دکھائیں ۔ دیاشنکر سنگھ نے مایاوتی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا یا پھر اس مسئلہ پر مفاد عامہ کی درخواست داخل کرنی ہوگی ۔ مایاوتی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارک کرنے کی پاداش میں بی جے پی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT