Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دیر آید، تندرست آیدکے سی آر کا ریمارک

دیر آید، تندرست آیدکے سی آر کا ریمارک

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دو مرتبہ اردو محاورہ کا استعمال کیا لیکن دو بار بھی غلط تلفظ ادا کیا۔ امکنہ اسکیم میں تاخیر کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تاخیر سہی لیکن اب مکانات کی تعمیر کا آغاز ہورہا ہے۔ انہوں نے’’ دیر آید، درست آید ‘‘ کے بجائے ’’ دیر آید، تندرست آید ‘‘ کہا ۔ اپنی تقریر میں دو مرتبہ چیف منسٹر نے غلط انداز اس محاورہ کا استعمال کیا۔ لیکن حیرت ہے کہ ایوان میں موجود کسی اردو داں رکن نے ان کی غلطی کو درست کرنے کی کوشش نہیں کی۔ شاید چیف منسٹر کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کو ایوان میں موجود اردو داں ارکان بھی من و عن درست تسلیم کررہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT