Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / دیسی ساختہ میزائیل کی کامیاب آزمائشی پرواز

دیسی ساختہ میزائیل کی کامیاب آزمائشی پرواز

بلسور (اڈیشہ ) ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کامیابی سے اپنا دیسی ساختہ نیوکلیر صلاحیت کا میزائیل پرتھوی 2 فضاء میں داغا ۔ یہ فوج میں اس کو تعینات کرنے سے پہلے آزمائش کے مرحلے کا تجربہ تھا ۔ چاندی پور کے ٹسٹ رینج سے اسے فضا میں داغا گیا ۔ زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائیل کی آزمائش موبائیل لانچر کے ذریعہ کی گئی ۔ ذرائع کے بموجب منصوبہ تھا کہ پرتھوی ۔2 کے دو آزمائشی تجربے مختصر وقفہ کے بعد کئے جائیں گے ۔ تاہم پہلی آزمائش میں ہی کامیابی کے بعد دوسری آزمائش کا ارادہ ترک کردیا گیا کیونکہ چند تکنیکی مسائل درپیش تھے ۔ اس میزائیل کا دائرہ کار 350 کیلومیٹر ہے ۔ یہ 500 تا 1000 کیلوگرام وزنی وار ہیڈس منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کے دونوں انجن سیال ایندھن سے متحرک ہوتے ہیں۔ اس میں ترقی یافتہ داخلی رہنمایانہ نظام نصب کیا گیاہے جو اس کے ہدف تک پہونچنے کے راستے کا بھی تعین کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT