Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کی آبدوز کی جانچ جاری

دیسی ساختہ نیوکلیئر صلاحیت کی آبدوز کی جانچ جاری

نئی دہلی۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اولین دیسی ساختہ نیوکلیئر آبدوز ’’اری ہنٹ ‘‘ جو کامیابی کے ساتھ سمندری آزمائشیں مکمل کرچکی ہے اب بھی اپنے میزائل داغنے کی صلاحیت کی جانچ کے مرحلے سے جاریہ ماہ گذرے گی ۔ دفاع کے اعلیٰ ذرائع کے بموجب اس آزمائش کے بعدآبدوز کشتی ہندوستانی بحریہ کے حوالے کردی جائے گی ۔ آئندہ سال فبروری میں وشاکھاپٹنم میں بین الاقوامی بحری بیڑہ نظرثانی پروگرام مقرر ہے ۔ جس کے دوران یہ آبدوز کشتی ہندوستانی بحریہ کے حوالے کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT