Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دیناکرن کی دہلی پولیس کے روبروہفتہ کو طلبی

دیناکرن کی دہلی پولیس کے روبروہفتہ کو طلبی

چینائی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا انا ڈی ایم کے پارٹی کے نائب سربراہ ٹی دیناکرن کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے روبرو ہفتہ کو حاضری کے لئے کہا گیا ہے کیوں کہ اُن کے خلاف پارٹی کے ’’دو پتّے‘‘ کا انتخابی نشان حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو مبینہ طور پر رشوت دینے کا کیس درج ہے۔ دہلی پولیس نے گزشتہ رات اِس کیس میں اُنھیں سمن حوالے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سنجے اور ایک دیگر عہدیدار نے دیناکرن کو یہاں اُن کی بیسنت نگر قیامگاہ پر سمن حوالے کئے۔ دہلی پولیس نے گزشتہ روز دیناکرن کے خلاف ایک نوٹس بھی جاری کی تھی۔ اُن کی تلاش سے متعلق یہ نوٹس ایسی اطلاعات کے تناظر میں جاری کی گئی کہ دیناکرن این آر آئی ہے اور ملک چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کرائم برانچ نے 16 اپریل کو نئی دہلی میں اِس کیس کے سلسلہ میں مبینہ دلال سوکیش چندرشیکھر کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT