Saturday , June 24 2017
Home / سیاسیات / دینا کرن آر کے نگر اسمبلی نشست کیلئے انا ڈی ایم کے امیدوار

دینا کرن آر کے نگر اسمبلی نشست کیلئے انا ڈی ایم کے امیدوار

چینائی، 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی آر کے نگر اسمبلی نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے ) نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا کے سابق رکن ٹی ٹی وی دیناکرن کو آج پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔اس سیٹ پر 12 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ یہ سیٹ سابقہ چیف منسٹر جے جیہ للیتا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے وزیر اسکولی تعلیم کے اے سنگوتیان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں گورننگ کونسل کی میٹنگ میں دیناکرن کو ضمنی انتخابات کیلئے متفقہ طور پر پارٹی کا امیدوار منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 23مارچ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے اور امید ظاہر کی کہ 50ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ضمنی الیکشن جیتیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ انا ڈی ایم کے پارٹی کے ’ٹو لیوس‘ نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT