Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینداری کی بنیاد پر نکاح کرنے کی تلقین

دینداری کی بنیاد پر نکاح کرنے کی تلقین

بچکندہ۔20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد حاجی زم زم ملک سنٹر بچکندہ کی دختر کی شادی محمد بابا معین بی ایڈ ‘ ایم ایس سی ولد محمد عبداللہ ترملاپور تعلقہ بانسواڑہ کے ساتھ بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد عابدین بچکندہ میں سادگی کے ساتھ انجام پائی ۔ خطبہ نکاح الحاج مولانا عبدالقدیر عمری رئیس جامع دارالفلاح مکھیڑ نے پڑھا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح انسان کی سب سے اہم ضرورت ہے جو نکاح آسان اور دینداری پر ہوگا اس نکاح میں خیروبرکت ہوگی جس نکاح میں رسم رواج ہوگا اور سنت کی پیروی نہیںہ وگی اُس نکاح میں خیرو برکت ختم ہوجاتی ہے ۔ آج معاشرہ میں چار چیزوں کو رکھ کر نکاح کیا جاتا ہے ۔ حسب و نسب‘ مال کی بنیاد پر ‘ خوبصورتی کی بنیاد پر اور دینداری کی بنیاد پر لیکن حسب و نسب ’ مال اور خوبصورتی سب دنیا میں ختم ہونے والا ہے جبکہ دینداری کی بنیاد پر نکاح ہوتاہے تو وہ دنیاوی اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہوتا ہے ۔ مولانا نے کہا کہ آج معاشرہ میں لڑکی کو منحوس سمجھتے ہیں لیکن لڑکی ایک بہت بڑی نعمت ہے ‘ انعام ہے ‘ نحوست نہیں ہے ۔ آخری کلام میں کہا کہ آج معاشرہ میں تباہی کا بول بالا ہورہا ہے ‘ اس لئے کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں موبائیل فون ‘ انٹرنیٹ استعمال ہورہا ہے جس کی وجہ سے مردانگی کی طاقت ختم ہوتے جارہی ہے ۔ اس موقع پر مولانا عبدالحمید قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن مولوی عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن ‘ مولانا شبیر احمد اشاعتی ناظم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ شیخا پور ‘ مفتی ابوبکر قاسمی مولانا رضوان القاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم بچکندہ ‘ مولانا محبوب قاسمی ‘ مولانا ربانی قاسمی ‘ مفتی محبوب قاسمی ‘ مولوی معین اکبرراجولہ ‘ مولانا عبدالعلیم فاروقی ناظم تعلیمات مدرسہ محمدیہ شیخا پور ‘ حافظ عبدالغنی ‘ حافظ حنیف ‘ حافظ محمد غوث ‘ عبدالحکیم ‘ حافظ محمد امام الدین ‘ مفتی محمد حامد قاسمی ‘ حافظ محمد ایوب ‘ شیخ خیر سیٹھ ‘ شیخ انور سیٹھ کے علاوہ علماء ‘ حفاظ ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال محمد حنیف عبدالحکیم نے کیا ۔

TOPPOPULARRECENT