Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی مدارس میں عصری تعلیم کو بھی یقینی بنانے کی مساعی

دینی مدارس میں عصری تعلیم کو بھی یقینی بنانے کی مساعی

نارائن پیٹ ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ اسری قادری ، اسسٹنٹ اے ایم او سرواسکشھا ابھیان ضلع محبوب نگر نے نارائن پیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مدرسوں کا معائنہ کیا جو سرواسکشھا ابھیان اسکیم کے تحت یہاں چلائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے چار کے منجملہ تین مدرسوں ، دارالعلوم دینیہ جامع مسجد ، مفتاح العلوم اور ملت ایجوکیشن مدرسہ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کی کارکردگی ، طلباء سے تعلیمی نصاب سے متعلق سوالات ، طلباء و اساتدہ کے حاضری رجسٹرات اور کمپیوٹر ٹریننگ کلاسس کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئیہ کہا کہ سرواسکشھا ابھیان اسکیم کے تحت طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ، صد فیصد خواندگی ، دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کو بھی یقینی بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے دینی مدارس کو ودیاوالینٹرس ، دوپہر کا کھانا ، مفت نصابی کتب کی فراہمی کے علاوہ کمپیوٹر اور کمپیوٹر ٹیچر کیس ہولت بھی فراہم کررہی ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع محبوب نگر میں 31 مدرسوں کو یہ امداد و سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کیلئے اس اسکیم کے تحت لڑکیوں کیلئے کستور بابالیکا ودیالیہ ، اقامتی اسکول قائم کئے ہیں جو محبوب نگر مستقر کے علاوہ جڑچڑلہ اور گھن پورہ پر قائم ہے ۔ ان لڑکیوں نے اسکولوں میں بالترتیب 35 – 94 اور 65 سیٹیں بھی مخلوعہ ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان اسکولوں میں اپنی بچیوں کو شریک کروائیں ۔ انہوں نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ ضلع محبوب نگر میں اردو میڈیم کے 216 اسکول قائم ہیں جن میں صرف 50 ہائی اسکول ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کے تعلیمی تناسب پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مزید اردو میڈیم اسکولوں کیلئے قیام کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں اردو داں عوام 10 فیصد بھی رہتے ہوں ہاں اردو میڈیم اسکول قائم کیا جاسکتا ہے اور طلباء کی تعداد اگر 10 بھی ہو تو کلاس قائم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی بیشتر اسکیمات کا بھی تذکرہ کیا اور صد فیصد خواندگی کے نشانہ میں مسلمانوں کو بھی اپنی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT