Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دینی مدارس کو سرواسکھشا ابھیان کے تحت لانے پارلیمانی کمیٹی کا مشورہ

دینی مدارس کو سرواسکھشا ابھیان کے تحت لانے پارلیمانی کمیٹی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے وزارت اقلیتی امور نے آج وزیراعظم کے 15 نکاتی پروگرام برائے فلاح اقلیت کی جانب سے مرکز کو مشورہ دیا گیا کہ دینی مدرسوں کو سرواسکھشا ابھیان کے تحت لانے پر غور کیا جائے تاکہ یہ پروگرام زیادہ موثر بن سکے ۔ اجلاس کی صدرات مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے کی ۔ وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ کمیٹی کے ارکان نے حکومت کو تجویز پیش کی کہ ضلع ، ریاست کی سطح پر مرکز کی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کیلئے سنگل ونڈو خدمات فراہم کی جائیں اور مختلف فرقوں سے سرکاری خدمات کیلئے تقررات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT