Wednesday , September 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی مدارس کی امداد کیلئے درخواستیں مطلوب

دینی مدارس کی امداد کیلئے درخواستیں مطلوب

19ستمبر آخری تاریخ، سروا سکھشا ابھیان کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی
نظام آباد:17؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سروا سکھشا ابھیان کی جانب سے دی جانے والی امداد کے خواہشمند مدارس کے ذمہ داران مندرجہ ذیل شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے ایس ایس اے نظام آباد کے دفتر پر درخواست داخل کریں۔ دینی مدارس کے طلباء ہمہ وقتی دینی تعلیم حاصل کرتے ہوں وہ کسی دوسرے عصری مدرسہ میں تعلیم حاصل نہ کرتے ہوں، دینی مدارس میں جو طلباء دو سال یا اس سے زائد ایس ایس اے کے تحت عصری تعلیم حاصل کررہے تھے ایسے طلبہ کو 2016-17 میں ایس ایس اے کی جانب سے انہیں امداد نہیں دی جائیگی ، دینی مدارس کے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر روز کم از کم ڈھائی گھنٹے کی عصری تعلیم سے ریاضی، سائنس، انگریزی وغیرہ پڑھانے کا انتظام کرنا ہوگا، جو دینی مدارس ایس ایس اے کے تحت امداد حاصل کرنا چاہتے ہوں ایسے مدارس کے طلباء و طالبات کو چاہئے کہ قریبی سرکاری اُردو میڈیم مدارس میں داخلہ کروائیں، تربیت یافتہ ودیا والینٹرس جو 2015-16 میں دینی مدارس میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں ان کی کارکردگی کو ملحوظ رکھتے ہوئے فریش کنٹراکٹ کے تحت لیا جائیگا، دینی مدارس کے ایسے طلباء جو دسویں جماعت کا امتحان لکھنے کہ اہل ہوں انہیں اوپن اسکول کے تحت شرکت کروائیں۔ امتحانات کی فیس ایس ایس اے کی جانب سے ادا کی جائیگی۔ ایس ایس اے کی جانب سے منعقد کی جانے والی دو ماہی میٹنگ میں مدارس کے انتظامیہ کی شرکت لازمی ہے، دینی مدارس میں عصری تعلیم کا درس دینے والی ودیا والینٹرس اور کمپیوٹر انسٹراکٹرس کو ماہانہ 7 ہزار روپئے تنخواہ دی جائیگی، دینی مدارس کے طلبہ کیلئے سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ امتحانات کا انعقاد عصری تعلیم میں کریں، دینی مدارس میں مندرجہ بالا شرائط کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں بغیر کسی اطلاع کے کسی بھی وقت امداد منسوخ کی جائے گی۔ جو مدارس ایس ایس اے کے تحت امداد حاصل کرتے ہوں ان کو مفت درسی کتابیں، دوپہر کا کھانااور دیگر سہولیات بہم پہنچایا جائیگا۔ سرواسکھشا ابھیان نظام آباد کی جانب سے بتاریخ 18؍ ستمبر 2016ء شام 4 بجے بمقام سروا سکھشا ابھیان نظام آباد میں ضلع کے تمام دینی مدارس کے انتظامیہ و ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس لئے ضلع نظام آباد کے تمام دینی مدارس کے انتظامیہ سے خواہش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پرشرکت کریں۔ دریں اثناء ریاستی پراجیکٹ ڈائریکٹر تلنگانہ سرواسکھشا ابھیان کے اطلاع کے بموجب سال 2016-17 میں سرواسکھشا ابھیان ؍ حکومت کی طرف سے مدرسوں کی امداد کیلئے مدارس ناظم اور مدرسوں کے صدور کی طرف سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیںاور یہ درخواستیں منڈل کے ایجوکیشن آفیسر اور ضلع سروا سکھشا ابھیان کے دفاتر میں حاصل کرکے اور اس درخواستوں کو مکمل طور پر پرُ کرکے بتاریخ 19؍ ستمبر سے پہلے ضلع سروا سکھشا ابھیان میں داخل کرسکتے ہیں۔ مزیدتفصیلات کیلئے ونود رائو سیل نمبر 8106012342، ونئے 7569445581 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT