Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دینی مدرسوں کے طلبہ کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے بااختیار بنانے حکومت کا منصوبہ: نجمہ ہبت اللہ

دینی مدرسوں کے طلبہ کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے بااختیار بنانے حکومت کا منصوبہ: نجمہ ہبت اللہ

نئی دہلی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز پر ہر ایک کیلئے ترقی کے نظریہ پر عمل پیرا ہونے کی پرزور تائید کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی اُمور نجمہ ہبت اللہ نے آج کہاکہ اُن کی وزارت کا مقصد دینی مدارس کے طلبہ کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرکے ترقی کے راستہ پر ڈالنا ہے تاکہ اُن پر کوئی بھی حقارت سے نظر نہ ڈال سکے۔ گزشتہ سال نومبر میں حکومت نے مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی برائے فنون کا آغاز کیا تھا اور وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو ایک طرف قرآن مجید کی تعلیم دی جائے اور دوسری طرف اُنھیں کمپیوٹر سے واقف کروایا جائے۔ اُن کے نظریہ اور مشورہ کے مطابق مرکزی وزارت برائے اقلیتی اُمور دیکھنا چاہتی ہے کہ اُن کے ایک ہاتھ میں قلم ہو اور دوسرے ہاتھ میں اوزار ، تاکہ وہ مثالی ہندوستانی شہری بن سکیں۔

TOPPOPULARRECENT