Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی مدرسہ کیلئے تعاون کی اپیل

دینی مدرسہ کیلئے تعاون کی اپیل

اوٹکور۔/9اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اوٹکور جامع مسجد پنچ میں 10سال سے شعبہ حفظ قائم ہے، اس شعبہ حفظ کے قیام کی افتتاحی تقریب مولانا محمد سراج الحسن سابق امیر جماعت اسلامی ہند اور مولانا خواجہ عارف الدین سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی، مولانا عبدالعزیز سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم کے ہاتھوں عمل میں آئی تھی۔ شعبہ حفظ میں 8حفاظ فراغت حاصل کرچکے ہیں۔ اس میں 35 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ دو طلباء جامع دارالھدیٰ حیدرآباد میںباضابطہ تکمیل قرآن کے بعد عالمیت کورس میں داخلہ لے چکے ہیں۔ اس مدرسہ سے فارغ طلباء اوٹکور کے موضع پورلہ خورد میں امامت اور تدریسی پیشہ سے وابستہ ہیں۔ جناب محمد ابراہیم مکتھل صدر شعبہ حفظ مدرسہ فیض الھدیٰ نے بتایا کہ مدرسہ ہذا میں طلباء کیلئے کھانے کا مفت انتظام ہے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے گذارش کی ہے کہ دل کھول کر دامے درمے سخنے منیجنگ کمیٹی مدرسہ فیض الھدیٰ اوٹکور،SBH، A/C.No.62079631116 ۔ SBHU اکاؤنٹ نمبر 62079631116 پر مالی تعاون کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔ مزید معلومات کیلئے صدر انتظامی کمیٹی شعبہ حفظ محمد ابراہیم مکتھل، سیل نمبر 7396055590 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT