Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / دینی مدرسہ کے 14 اساتذہ کا اغوا

دینی مدرسہ کے 14 اساتذہ کا اغوا

کابل۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فضائی عہدیدار کے بیان کے مطابق دولت اسلامیہ کے انتہاپسندوں نے ایک دینی مدرسہ پر ہلہ بول دیا جو مشرقی ننگھرہر میں واقع ہے اور وہاں سے 14 علمائے دین جو دینی مدرسہ کے اساتذہ تھے اور دو ایڈمنسٹریٹرس کا اغوا کرلیا۔ دریں اثناء صوبائی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ترجمان محمد آصف شنواری نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور وہ تمام مسلح تھے۔ اس حملہ اور اغوا کی ذمہ داری اب تک کسی فرد یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم سرکاری افسران نے دولت اسلامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ دریںا ثناء شمالی افغانستان کے بغلان صوبہ میں پولیس کے مطابق ایک بندوق بردار نے ایک سینئر سرکاری عہدیدار کو گولی مارکر ہلاک کردیا جن کی شناخت مصطفی سینائی کے نام سے کی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ افغانستان میں تشدد کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جہاں طالبان نے حکومت کی سکیوریٹی فورسس کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ وہیں دوت اسلامیہ بھی افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT