Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / دیوار منہدم، 22 طلباء زخمی

دیوار منہدم، 22 طلباء زخمی

بیجنگ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوبی رانگ کاؤنٹی میں ایک پرائمری اسکول کے 22 طلباء زمین کھسکنے کے واقعہ میں زخمی ہوگئے۔ گذشتہ ایک دن سے یہاں کے فوشی ٹاؤن شپ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زمین کھسکنے کی وجہ سے اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی۔ کاؤنٹی کے نائب سربراہ جیانگ یو نے یہ بات کہی۔ اب تک 23 افراد جن میں 22 طلباء ہیں، کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسکول کے کینٹین میں کام کرنے والا ایک اسٹاف رکن بھی زخمیوں میں شامل ہے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اسکول کے تمام 149 طلباء اور 12 ٹیچرس کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT